بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: بھارت میں قتل کیے گئے پاکستانی ہندوؤں کے حق میں احتجاج

بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں گزشتہ سال اگست میں قتل ہونے والے 11 پاکستانی ہندوؤں کی موت کی تحقیقات میں عدم پیشرفت پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

آل ہندو پنچایت نے اسلام آباد میں دفترخارجہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہندوؤں کی موت کی تحقیقات کے ساتھ اُن کی ارتھیوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا۔

ہندوؤں مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر رمیش کمار نے کہا کہ جودھ پورمیں گزشتہ سال 11 پاکستانی ہندو قتل ہوئے تھے، بھارت میں قتل ہندوؤں کی لاشیں نہیں ملیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جودھ پور میں قتل کیے گئے ہندوؤں کی آخری رسومات ہم خود ادا کرنا چاہتے ہیں، بھارت نے معاملہ حل نہ کیا تو اسے امریکی اور برطانوی عدالتوں تک لے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.