اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر تبصرہ کردیا۔
ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم مخالفین پر جھوٹے الزام لگارہے ہیں، دراصل وہ کرسی چھن جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مخالفین پر جھوٹے الزام لگانے کے ساتھ کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم بھی بنادی۔
ن لیگی رہنمانے مزید کہا کہ وزیراعظم کا مقصد ہے کہ ان کی اے ٹی ایم مشینوں کی لوٹی دولت کو جائز بنایا جاسکے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.