پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت سمیرا کے بارے میں بے نیازی اور بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
بھارت میں رہائی کی منتظر سمیرا کے بارے میں سینیٹر عرفان صدیقی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 17 فروری کو سمیرا کے معاملے میں رولنگ دی تھی۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے وزارت داخلہ اور خارجہ کو روزانہ کی بنیاد پر سمیرا کیس کی پیشرفت رپورٹ دینے کا کہا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک ایسی کسی رپورٹ کی اطلاع نہیں ملی ہے، بھارتی خاتون وکیل سے خبریں مل رہی ہیں، لیکن متعلقہ پاکستانی دفاتر خاموش ہیں۔
عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ذاتی طور پر ترجمان وزارت خارجہ عاصم افتخار کو فون پر پیغام بھیجا، جسے انہوں نے نظر انداز کردیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے اسٹاف نے دفتر کے نمبر پر بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی ردعمل نہیں آیا۔
ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ عاصم افتخار کے اس غیر پیشہ وارانہ رویے پر تحریک استحقاق پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج چیئرمین سینیٹ نے بھی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سے بات کی ہے۔
Comments are closed.