ملکی سیاست کا ماحول گرم ہوگیا، اپوزیشن کی دوبڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کےد رمیان بات چیت کے دوسرے راؤنڈ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات میں آج عدم اعتماد پر ممبران کی تعداد بھی زیر بحث آئے گی۔
ذرائع کے مطابق دونوں ہی پارٹیاں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کے رابطوں کا دعویٰ کرتی آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پی پی کے قائدین اپنی اپنی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلات سامنے رکھیں گے اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور شہباز شریف اس موقع پر ق لیگ کی قیادت اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر اپنا نقطہ نظر سامنے رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین سے ہونے والی ملاقات پر بھی آصف زرداری کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کے بعد ایک مرتبہ پھر ق لیگ، ایم کیو ایم اور جہانگیر ترین سے اپوزیشن قیاد ت کی ملاقات کا امکان ہے۔
Comments are closed.