کراچی کے علاقے گلشنِ حدید کی رہائشی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں پولیس نے ڈیفنس کی مبینہ جائے واردات کی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی۔
واقعے کی تحقیقات کرنے والے حکام کے مطابق ویڈیو مبینہ جائے واردات کے قریب ایک گھر سے حاصل کی گئی ہے، متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ویڈیو میں کچھ موجود نہیں ہے۔
تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے اس مقام کو جائے واردات بتایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشنز حاصل کر لی گئی ہیں۔
تحقیقاتی حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے موبائل کی لوکیشن اس کے اپنے گھر کی ہے، اہلِ خانہ کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنا موبائل فون گھر پر رکھ کر جاتی تھی۔
تحقیقاتی حکام نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون کی لوکیشنز بھی اس جائے واردات کی نہیں بلکہ ہر کسی کی مختلف ہیں۔
تحقیقاتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے ابھی تک پولیس کو بیان نہیں دیا ہے، ڈاکٹرز نے بھی درخواست کے باوجود ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں دی ہے۔
تحقیقاتی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے موبائل کی لوکیشن اس کے اپنے گھر کی ہے، مذکورہ لڑکی نے جیسا بیان دیا حاصل شدہ ویڈیو میں ویسا کچھ نہیں ہے۔
Comments are closed.