آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ اور کرکٹ پریزینٹر ایرن ہالینڈ کی شادی پر پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اکاؤنٹ سے جوڑے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’آپ دونوں کو زندگی بھر کی محبت اور خوشیاں ساتھ گزارنے کیلئے نیک خواہشات، مسٹر اینڈ مسز بین کٹنگ آپ کو شادی کی بہت مبارک ہو۔‘
خیال رہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ نے شادی کرلی ہے، ان کی شادی عالمی وبا کے باعث تاخیر کا شکار رہی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی آسٹریلیا کے شہر بیورن بے میں ہوئی۔ پروقار تقریب میں 130 مہمان شریک ہوئے جن میں دولہا دلہن کے اہلِ خانہ، دوست وغیرہ شامل تھے۔
ایرن ہالینڈ نے اپنی شادی کے موقع پر کہا کہ ان کی اس سے زیادہ اور کیا خواہش ہوسکتی تھی کہ ان کے اہلِ خانہ اور دوست ان کی شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔
ایرن نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ان لوگوں نے دو مرتبہ اپنی تیاریوں کو ہماری وجہ سے منسوخ کیا۔
Comments are closed.