قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستان سے آسٹریلیا کے لیے براہِ راست فضائی آپریشن کے لیے تیاری مکمل کر لی۔
جاری کردہ اعلامیے میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے براہِ راست فضائی آپریشن کے لیے مکمل تیار ہیں۔
اس ضمن میں آسٹریلوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پی آئی اے کی جانب سے 14 مارچ سے پاکستان سے براہِ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست دی جا چکی ہے۔
14 مارچ سے شروع ہونے والے فضائی آپریشن میں ابتدائی طور پر پی آئی اے کی جانب سے آسٹریلیا کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائیں جائیں گی۔
اس سے قبل سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پاکستان سے آسٹریلیا کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.