وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج اور عمران خان کے بہت قریبی تعلقات ہیں، آرمی چیف سے عام سپاہی تک سب وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے نواز شریف پر پاکستان، پاک فوج اور اداروں کو دھوکا دینے کا الزام لگایا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم تھے تو فوج اور ادارہ ان کے ساتھ نہیں تھا، کارگل میں فوجی شہید ہورہے ہوں اور کوئی بھارت جاکر اپنے اسٹیل کے کاروبار کی بات کرے تو کون اس کے ساتھ کھڑا ہوگا؟
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب عمران خان ماسکو میں مذاکرات کریں گے، تو پیوٹن کو فکر نہیں ہوگی کہ عمران جو بات کر رہے ہیں، پیچھے فوج کیا کررہی ہے؟
Comments are closed.