بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

کراچی کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں 26 جنوری کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی ریلی پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس تشدد سے صوبائی اسمبلی کے 4 ممبران زخمی ہوئے جبکہ ایک کارکن ہلاک ہوا، خواتین اور بچوں پر بھی تشدد کیا گیا، پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ریلی پر تشدد کیا۔

سرکاری وکیل جاوید اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ریڈ زون میں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں لی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کے شرکاء نے اشتعال انگیز نعرے لگائے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

جاوید اختر نے یہ بھی کہا کہ واقعے میں پولیس اہلکار زخمی اور پولیس کی موبائل کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ درخواست گزار چاہیں تو نجی شکایت درج کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.