وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ روز نے کاوے موسوی سے ملاقات ضرور کرائی لیکن اس بات کا علم نہیں کہ اس نے اپنا حصہ بھی مانگا تھا۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ روز سے دوستی کا تعلق ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔
دوسری جانب براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 اکتوبر 2019 کو شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کروائی تھی اور وہ اس میٹنگ میں شریک بھی ہوئے تھے۔
کاوے نے کہا تھا کہ ڈیلی میل کے رپورٹر نے شہزاد اکبر سے ملاقات کرانے کے لیے ڈھائی لاکھ پونڈز کا کمیشن مانگا۔
ڈیوڈ روز نے کاوے موسوی کا دعویٰ مسترد کردیا اور کہا کہ کاوے نے خود ملاقات کی درخواست کی اور پیسوں کی پیشکش کی۔
Comments are closed.