ملک بھر کے سیاحوں کے لیے خوشی کی خبر سامنے آگئی، ضلع ہنزہ کے پاسو کونز پہاڑ تک جانا ممکن ہوگیا ہے۔
سیاح پہلے صرف دور سے تصویریں کھنچواتے تھے اب وہ پہاڑ کے نزدیک جاسکیں گے۔
پہاڑ تک پہنچنے کے لیے مقامی لوگوں نے حکومتی امداد سے 3 کلومیٹر کا ٹریک بنادیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں پھسو کونز ایک ایسا پہاڑ ہے جہاں کوئی بھی سیاح ہنزہ آتا ہے تو وہ اس پہاڑ کے سامنے رک کر تصویر ضرور بناتا ہے۔
سیاحوں کے لئے اس پہاڑ تک پہنچے کے لیے مقامی لوگوں نے حکومتی امداد سے 3 کلومیٹر کا ٹریک بنایا ہے، جس کا رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ افتتاح کیا گیا۔
Comments are closed.