کراچی کے علاقے سائٹ میں شناختی کارڈ کے حصول کے لیے آنےوالی خاتون کو ہراساں کرنے والے نادرا کے ملازم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نادرا حکام کے مطابق مذکورہ ملازم کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سائٹ ایریا نادرا دفتر میں ایک خاتون اپنے شناختی کارڈ کے حصول کےلیے گئی تو وہاں موجود ایک کنٹریکٹ ملازم نے ان کا موبائل نمبر حاصل کرکے انھیں غیر اخلاقی میسجز بھیجنا شروع کردیئے اور ملنے کا تقاضہ کیا۔
خاتون کے شوہر نے نادرا ملازم کو خیبر گیٹ کے قریب بلوایا اور پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم کے خلاف ٹیلیگرافک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی جی نادرا سندھ کے مطابق زاہد نامی ملازم نادرا کے رجسٹریشن ایگزیکیٹو ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھا اور اطلاع ملنے پر اسےنوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.