پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی مسافر بس چلتے چلتے اچانک خرابی کے باعث رک گئی، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری طرف ترجمان بس ریپڈ ٹرانزٹ کے مطابق بی آر ٹی بس تکنیکی خرابی کے بعد ٹھیک کرلی گئی۔
بی آر ٹی بس سروس صدر اسٹیشن میں چلتی اچانک بند ہوگئی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈرائیور نے بار بار اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے، خود کار نظام کے باعث بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے۔
دوسری جانب بی آر ٹی بس سروس کے ترجمان کے مطابق بی آر ٹی بس تکنیکی خرابی کے باعث بس کو فوری طور پر ٹھیک کرلیا گیا۔
Comments are closed.