لاہور سمیت وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کی شدت کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا۔
ترجمان ہائی وے اور موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں اور موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ان علاقوں میں حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس لگانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.