جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ریت کے تودے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ فیروزہ کے چولستانی علاقے چک 239 میں پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کھیل رہے تھے کہ اُن پر ریت کا تودہ گر گیا، جس کے نیچے دب کر 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمر 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.