وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں افسران کی طویل مدتی تعیناتیوں کا سلسلہ ختم کرنے کے چوتھے مرحلے میں مزید 36 سب انسپکٹرز کے بین الصوبائی تبادلے کر دیے گئے ہیں۔
سندھ بھیجے گئے 19 افسران کا تعلق اسلام آباد، پنجاب زون اور کے پی کے سے ہے، ان کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کے سپرد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر غلام عباس، کاشف محمود، اختر اقبال، عبدالرحمان اور میاں علی رضا، پنجاب زون ون اور ٹو سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر محمد محمود، سہیل سلامت، محمد علی سلیری، یاسر عباس، فاروق اکرم، ارتضیٰ انصار، شمس خان، محمد عمر فاروق، محمد شاہزیب مختار اور محمد شیراز جبکہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے شفیق اعظم، اصغر علی اور بلال احمد کی خدمات سندھ ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
سندھ سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر ذیشان شیخ، محمد فہیم، فہیم اللّٰہ، ذولفقار عزیز، منظور الحق، زیشان شبیر، اسلم راجپر، اور فرحان احمد، محمد علی ساوند، عدنان دلاور، راحت خان، غلام مرتضیٰ کا کا، نادر علی، مسرور حسین، سہیل احمد، حالار خان اور ذوالفقار علی کی خدمات اسلام آباد نارتھ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے سپرد کردی گئیں۔
Comments are closed.