پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں حصہ لے رہی ٹیموں نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی ڈیرن سیمی نے بالوں کے نئے اسٹائل کے ساتھ اسٹیڈیم میں انٹری دے دی ہے۔
نیشن اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے بھی پریکٹس شروع کردی ہے۔
پی ایس ایل جیسی بڑی لیگ کی بڑی تیاریاں جاری ہیں، ٹیموں نے بھی اپنی اپنی پریکٹس شروع کردی ہے۔
پشاور زلمی نے سب سے پہلے گراؤنڈ کا رخ کیا، اس دوران ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی مختلف روپ میں نظر آئے، اُن کا ہیر اسٹائل توجہ کا مرکز رہا۔
کپتان وہاب ریاض، محمد عرفان، امام الحق، عمید آصف, کامران اکمل سمیت زلمی کے دیگر پاکستانی پلئیرز پریکٹس میں شرکت کی۔
شعیب ملک اور غیر ملکی کھلاڑی سیلف آئسولیشن مکمل کرکے آئندہ پریکٹس سیشنز میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
رات ہونے پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں نے بھی نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کیا اور مرکزی گراؤنڈ میں جم کر ٹریننگ کی۔
Comments are closed.