چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ادویات اور فوڈ آئٹم سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس چھوٹ دینے کی نوید سنادی۔
چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں عام آدمی کے لیے ریلیف رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ادویات، فوڈ آئٹم سمیت دیگر ضروری اشیاء پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے اقدامات کیے جائیں گے، بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments are closed.