بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے گزشتہ رات گئے حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے جوان سپاہی اسد مہدی نے جام شہادت نوش کیا، دہشت گردوں کے فرار کے راستے بند کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں گزشتہ رات گئے دہشت گردوں نے این 85 ہائی وے کی سیکورٹی لیے قائم ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہوگئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو بھاگنے سے روکنے کیلئے فرار کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں، دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.