کراچی میں ایک اور پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا گیا، بنارس میں گذشتہ ماہ ہونے والے جعلی مقابلے میں ایک شہری کو پولیس نے نشانہ بنادیا۔
پولیس اہلکاروں کے خلاف جعلی پولیس مقابلے میں شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سائٹ ایریا میں 3 جنوری کو پولیس مقابلے کے خلاف ہونے والی تحقیقات سامنے آگئیں، تحقیقات ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کی تھی۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ تیار کرلی گئی، جسے جلد اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق 2 پولیس اہلکاروں نے جعلی مقابلے میں نوجوان سلطان نذیر کو قتل کیا۔
جعلی مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اہلکاروں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔
Comments are closed.