بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7: مکمل ویکسینیٹڈ شائقین کو میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے بقیہ میچز کے لیے کل سے مکمل ویکسینیٹڈ شائقینِ کرکٹ کو میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی۔ 

اس حوالے سے ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل سے لاہور کے 6 مقامات سے اسٹیڈیم تک بس سروس کے اسپیشل روٹس چلیں گے۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے مطابق اسپیشل روٹس شائقینِ کرکٹ کی آسانی کے لیے چلائےجارہے ہیں، اسپیشل روٹس ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے ساتھ مل کر چلائے جارہے ہیں۔

مذکورہ روٹس گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک، اسکیم موڑ سے چلائے جارہے ہیں۔

ڈی سی لاہور کے مطابق اسپیشل روٹس 27 فروری تک چلیں گے۔

عمر شیر چٹھہ کے مطابق شائقینِ کرکٹ کو 4:30 پر پک کیا جائے گا جبکہ رات 11:45 پر ڈراپ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.