سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی جس کے بعد چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے فون پر آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے آصف زرداری کو گلدستہ بھی بھجوایا۔
واضح رہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث آصف علی زرداری کو نجی اسپتال بھی لایا گیا تھا۔
چند روز قبل بھی سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد ان کے ذاتی معالج لاہور پہنچ گئے تھے۔
Comments are closed.