بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بینگن کینسر کا خطرہ کم کرسکتے ہیں؟

بینگن ایک ایسی سبزی ہے جس میں کیلوریز کی تعداد بہت کم ہوتی ہے اور اِس سبزی میں قُدرتی طور پر فائبر، وٹامنز اور معدنیات کی تعداد کثرت سے پائی جاتی ہے۔

بینگن دیگر غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات سے بھی مالامال ہوتا ہے، عام طو ر پر بینگن کی دو اقسام ہوتی ہیں، جن میں ایک قسم کے بینگن لمبے اور پتلےہوتے ہیں جبکہ دوسری قسم کے چھوٹے اور گول ہوتے ہیں۔

بینگن میں بہت سی بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات موجود ہیں، یہ کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

یہ وٹامن سی، کے اور بی 6 جیسے وٹامنز اور پوٹاشیم، مینگنیج اور فائبر کی کافی مقدار سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ بینگن کے پودے کے پتے اور جڑیں بڑے پیمانے پر مختلف انفیکشنز کے علاج اور زخموں کو بھرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

بینگن کے کرشماتی فوائد:

بینگن ہاضمے کیلئے مفید:

بینگن غذائی ریشہ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو متوازن غذا کا ایک لازمی عنصر ہے۔ فائبر آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو فروغ دینے، قبض کو روکنے اور گیس کے مسائل حل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جو غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے:

بینگن میں فینولک مرکبات زیادہ ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے، ہڈیوں کے معدنی کثافت کو بڑھانے اور آسٹیوپوروسس کی علامات کو کم کرنے کے لیے مفید ہوتے ہیں، یہ فینولک مرکبات ہیں جو بینگن کو ان کی جلد کی مختلف رنگت دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ، بینگن میں پوٹاشیم اور کیلشیم ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی عمومی صحت اور طاقت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

کینسر سے بچاتا ہے:

بینگن کینسر سے لڑنے والے مختلف مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں، بشمول اینتھوسیانین، سولاسوڈائن رمنوسل گلائکوسائیڈز (SRGs)، اور کلوروجینک ایسڈ جو کینسر سے حفاظتی فوائد پیش کرتے ہیں۔

کلوروجینک ایسڈ، خاص طور پر، آزاد ریڈیکلز کو کینسر کے خلیات بننے سے روکتا ہے اور ٹیومر کی نشوونما اور کینسر کے خلیوں کے پھیلاؤ کو روکتا ہے۔

باجرہ، گندم کا ایک صحت مند، گلوٹین سے پاک متبادل ہے۔ باجرے کی روٹی ناصرف متعدد صحت کے فوائد سے بھرپور ہوتی ہے بلکہ ذائقہ میں بھی مزیدار ہوتی ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ ملک کے کس حصے میں رہتے ہیں، آپ کو باجرے کی روٹی بھی آزمانی چاہیے۔

کلوروجینک ایسڈ ایک اینٹی مائیکروبیل، اینٹی وائرل، اینٹی سوزش کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے:

بینگن میں موجود فائبر کا مواد کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت اچھا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہوتے ہیں جو ممکنہ طور پر جسم میں ایل ڈی ایل کی سطح کو کم کرتے ہیں۔

وزن میں کمی کو فروغ دیتا ہے:

بینگن میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ بھوک کے ہارمون کے اخراج کو روکتا ہے، جو کھانے پر اکساتا ہے۔ بینگن میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں یعنی چربی کے طور پر ذخیرہ کرنے کے لیے کوئی اضافی چیزیں نہیں ہوتیں۔

امراض قلب کے مریضوں کے لیے مفید:

بینگن امراضِ قلب سے بچنے کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے، بینگن میں پائے جانے والے فائبر، وٹامن سی، وٹامن بی، پوٹاشیم اور دیگر اینٹی آکسیڈینٹ دِل کی بیماریوں کے خطرے سے بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

ایک تحقیق کے مطابق بینگن دِل کے فعال کو بہتر بناتا ہے اور اِس کے علاوہ کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو بھی کم کرتا ہے، لہٰذا اگر آپ دِل کی بیماریوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی غذا میں بینگن کو لازمی شامل کرلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.