بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر وزیر صحت پنجاب کا موقف سامنے آگیا

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور عطا تارڑ کا موقف سامنے آگیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس پر وہ اپنے ڈاکٹرز کی رپورٹ پر شک نہیں کریں گی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ اگر شہباز گل ان رپورٹس میں فراڈ کا کہتے ہیں تو اس کا جواب انہی سے لیا جائے۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو جمع کروانے کے پابند نہیں ہیں، اگر حکومت کو رپورٹس چاہئیں تو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

میڈیکل بورڈ نے موقف دیا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہے، ڈاکٹر فیاض شاول نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ایک مرتبہ پھر مسترد کردی گئی تھی، نواز شریف کے ڈاکٹر کی تحریر مسترد کرتے ہوئے جائزہ بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دے دیا تھا۔

میڈیکل بورڈ نے موقف دیا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہے، انہوں نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔

میڈیکل بورڈ نے کہا کہ کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کو نواز شریف کی رپورٹس پر تحریری آگاہ کردیا۔

یاد رہے کہ 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قرار دی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.