پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور سید محمد علی بخاری نے آج آخری روز سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پر نامزدگی کیلئے کاغذات جمع کرا دیے۔
پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجازچوہدری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ میں عوامی مسائل اجاگر کرنے جارہا ہوں۔
اعجازچوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اورنج لائن ٹرین فلاپ منصوبہ ہے جو گلے پڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 35 کروڑ اخراجات والی ٹرین کی آمدن 12 لاکھ ہے۔
Comments are closed.