وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار وہی لوگ پھیلا رہے ہیں، جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے، جس اسمبلی کو گالی دیتے ہیں اس ہی سے ووٹ مانگنے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ موسم بدل گیا، مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی دعوت واپس لیتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بہتر ہور ہی ہے، کورونا نے بھارت کو تباہ کردیا، پاکستان میں اللّٰہ کا کرم ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ میری زندگی کا سب سے مشکل کام 126 دن کا دھرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قانون توڑنے کی کوشش کی تو قدم قدم پر رکاوٹ ملے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں خود چئیرمین نیب سے بات کروں گا، جنہوں نے غریبوں کو لوٹا ان کو بھی رگڑا دینے کی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کا ایک ووٹ کم زیادہ ہوگیا تو قیامت نہیں آجائے گی۔
Comments are closed.