بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدلیہ پرحملے، بلیک میلنگ ن لیگ کے حربے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدلیہ پر حملے اور بلیک میلنگ ن لیگ کے حربے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان اداروں اور عوام کے لیےجنگ لڑرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اداروں کو تباہ کیا، پاناما کیس کا جواب آج تک نہیں ملا، کیا مریم نواز نے بتایا کہ ان کی جائیداد کہاں سےآئی؟

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے ایک سوال ہوا تھا، جس کا انہوں نےجواب دیا تھا۔ شبلی فراز نے کہا کہ شہزاد اکبر کے استعفے کی تفصیلات کا علم نہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ضمانت لی ہے، انہیں نواز شریف کو واپس لانا ہے، ان کے اکاؤنٹس میں اربوں روپےکہاں سے آئے اس کا جواب دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.