شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے کا واقعہ میرعلی کے گاؤں خدی میں پیش آیا، جہاں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.