پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
لاہور میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی بابر الیون آج کا میچ بھی جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لئے پرامید ہے۔ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں اور نہ جنوبی افریقا کو آسان حریف تصور کرتے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی سے جہاں اعتماد ملتا ہے وہیں ٹیم کو فتوحات کا تسلسل بھی ملتا ہے۔ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ جیت کا تسلسل بنا ہوا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کسی دو طرفہ سیریز میں پاکستان نے لگاتار دو میچ نہیں جیتے ہیں۔ 2013 میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک میچ جیت کر سیریز جیتی تھی۔ پاکستان پہلی بار ایک سیریز میں دو میچ جیت کر سیریز جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔
دوسری جانب لاہور گزشتہ تین دن سے اسموگ اور دھند کی زد میں ہے اس لئے آج کے ٹاس کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے۔
آج کے میچ میں شوذب رضا اور آصف یعقوب امپائرنگ کریں گے جبکہ احسن رضا ٹی وی امپائر اور راشد ریاض ریزرو امپائر ہوں گے۔
Comments are closed.