سوشل میڈیا پر مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کسی خاص موقع پر اپنے پرستاروں کو ماضی کی سنہری یادوں میں لے جاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں ہوا جب بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر نے بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کے ہمراہ جوانی کی ایک تصویر شیئر کی۔
مداح یہ تصویر دیکھ کر تو حیران ہی رہ گئے کہ آخر یہ دونوں ہیں کون کیونکہ دونوں لیجنڈز کو پہنچاننا کافی مشکل تھا ۔
سچن ٹنڈولکر نے اپنے دوست ونود کامبلی کے ہمراہ تصویر ونود کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی جنہوں نے گزشتہ دنوں اپنی 50 ویں سالگرہ منائی ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’سالگرہ مبارک کامبلیا! میدان کے اندر اور باہر ہمارے پاس جو ان گنت یادیں رہی ہیں وہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔‘
انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ 50 سال کا ہونا کیسا محسوس ہوتا ہے اس کے بارے میں آپ سے سننے کا منتظر ہوں، خدا آپ کو خوش رکھے!‘
1989 میں کراچی میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کے ساتھ اپنے شاندار کیرئیر کا آغاز کرنے والے سچن ٹنڈولکر نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔
کامبلی نے 1991 میں شارجہ میں پاکستان کے خلاف ون ڈے کے دوران اپنا ڈیبیو کیا تھا۔
ونود کامبلی نے بھارت کے لیے 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے کھیلے، بالترتیب 1 ہزار 84 اور 2 ہزار 477 رنز بنائے، جس میں تمام فارمیٹس میں چھ سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Comments are closed.