ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 8.16 فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 11.40 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ دسمبر میں ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں13.51فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی تا دسمبر سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل کے شعبےکی پیداوارمیں 2.61 فیصد اضافہ ہوا۔ فوڈ، مشروبات اور تمباکو شعبے کی پیداوار میں 20.22 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ کول اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 5.01 فیصد بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ فارماسوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 13.11 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کیمیکلز شعبے کی پیداوار میں 10.68فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 7.40 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا دسمبر آٹو موبل سیکٹر کی پیداوار 11.23 فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر میں سالانہ بنیاد پر آٹوموبل سیکٹر کی پیداوار میں 43.91 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی تا دسمبر آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 1.16 فیصد کمی ہوئی۔ الیکٹرانکس کی پیداوار میں 20.87 فیصد کمی ہوئی۔ چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار 42.65 فیصد گرگئی۔ انجنیئرنگ مصنوعات کی پیداوارمیں 31.36 فیصد کمی ہوئی۔ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 60.13 فیصد کمی ہوئی۔
Comments are closed.