آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے عالمی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کا عزم کیے ہوئے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں میں محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے اقدامات اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
چینی سفیر نے سی پیک کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا، اور سی پیک کے باقی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.