چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ میں دوسرے دن دھند کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ سے راؤنڈ 9 ہولز تک محدود کر دیا گیا۔
لاہور جمخانہ گولف کورس پر جاری گالف ٹورنامنٹ کے دوسرا دن دھند کی وجہ سے شدید متاثر ہوا۔ کھیل صبح سات کے بجائے ساڑھے 11 بجے شروع ہو سکا۔ راؤنڈ 9 ہولز تک کھیلا گیا۔
سینئر امیچرز میں کرنل رستم 117 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، طارق محمود کا دوسرا اور عمران احمد کا تیسرا نمبر ہے۔
لیڈیز میں سنیحا اسامہ پہلے اور غزالہ یاسمین دوسرے نمبر پر ہیں۔
امیچرز میں احمد ظفر حیات 33 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ عمر کھوکھر کا 34 اسکور ہے۔ محمد ارسلان اور احسن خواجہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.