بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹرویز اور شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہورہا ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن، ایم تھری لاہور سے درخانہ، ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور ایم لیون محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے۔

قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.