اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات طے ہوئی ہے، جلد اُنہیں بیٹی کی شادی کی مبارک باد دینے جاؤں گا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ہیں، استعفیٰ کے آپشن پر سینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے لئے حکمران تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانےکے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے۔
فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ موجودہ حکومت سے تنگ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر لوگ اپنی آواز لے کر اسلام آباد جا رہے ہیں، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا کافی دن ٹھہرنا ہوگا۔
Comments are closed.