لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالتی دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دورانِ سماعت ایف آئی اے نے بینکرز کے رول کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔
حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔
عدالت نے چالان کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کوئی بینکر بھی اس جرم میں ملوث نہیں پایا گیا۔
بینکنگ کورٹ کے جج نے سوال کیا کہ اگر یہ کیس کسی اور عدالت میں چلے گا تو درخواستِ ضمانت کا کیا ہو گا؟
حمزہ و شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس صورتِ حال میں ضمانت کی درخواستیں بھی دوسری عدالت میں منتقل ہو جائیں گی۔
Comments are closed.