بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر خزانہ کی یقین دہانی، ایم کیو ایم نے ترامیم واپس لے لیں

وزیر خزانہ شوکت ترین کی یقین دہانی کے بعد متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے منی بجٹ پر ترامیم واپس لے لیں۔ 

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے منی بجٹ پر ترامیم پیش کیں۔ 

کشور زہرہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جس طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اس کے لیے یہ بجٹ مصیبت بن گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس پر توجہ دلائی، شکر گزار ہوں کہ ہماری بات پر توجہ دی گئی۔

زیرخزانہ شوکت ترین کی یقین دہانی کے بعد کشور زہرہ نے اپنی ترامیم واپس لے لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.