بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹاک مارکیٹ میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 881 پر بند ہوا ہے جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 530 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروبار بندش پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 176 روپے 65 پیسے ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 55 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 9 ارب 74 کروڑ روپے مالیت کے تقریباً 34 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 850 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.