بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

4 سالہ حرمین کا قتل، ملزم نیشنل ہائی وے سے گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں ڈکیتی کے دوران 4 سالہ حرمین کے قتل کا ملزم اے وی سی سی نے نیشنل ہائی وے سے گرفتار کر لیا ۔

ایس ایس پی انٹی وائیلنٹ کرائم سیل معروف عثمانی کا بتانا ہے کہ ملزم علی اکبر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم علی اکبر اور ساتھیوں نے شاہ لطیف میں نجی مارٹ پر ڈکیتی کی تھی ۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی حرمین کے قتل کے معاملے پر پولیس چیف نے 2 ٹیمیں بنادی ہیں۔

ملزمان اور مارٹ سیکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں ملزمان کی فائرنگ سے 4 سالہ راہگیر بچی جابحق ہوگئی تھی ۔

ملزمان کا ایک ساتھی پیار علی موقع پر زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھاجبکہ ملزمان کا دوسرا ساتھی غلام شبیر یکم جنوری کو سانگھڑ سے گرفتار ہوا تھا۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن، لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب منی مارٹ میں لوٹ مار کی واردات کے دوران ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 4 سالہ بچی حرمین کے ماموں سکندر علی کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کہ حرمین کو گارڈ کی گولی لگی یا ڈاکو کی۔

گروہ کے 3کارندے اب تک گرفتار کئے جاچکے ہیں تاہم دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.