سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کے بڑے داماد محمود چوہدری کی گنّا کھاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
گزشتہ ماہ بختاور بھٹو کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے محمود چوہدری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
مذکورہ تصویروں میں محمود چوہدری پاکستان کے قومی لباس قمیص شلوار میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہاتھ میں گنّا بھی ہے جسے وہ بڑے ہی شوق سے کھاتے نظر آرہے ہیں۔
محمود چوہدری نے اپنی پوسٹ کی لوکیشن میں ’نوابشاہ‘ لکھا جس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہ نوابوں کے شہر میں موجود ہیں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’مٹھڑی سندھ‘ بھی لکھا۔
محمود چوہدری کی یوں گنّا کھاتے تصویروں کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری گزشتہ ماہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، اُن کے نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔
دوسری جانب بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی تھی۔
Comments are closed.