صدر پی پی پی پارلیمنٹرین آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا ورچوئل اجلاس ہوا۔
سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اس اجلاس میں فریال تالپور، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف شریک تھے۔
سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں نیر بخاری، فرحت اللّٰہ بابر اور مراد علی شاہ بھی موجود تھے
بلاول ہاؤس میں ہونے والے اس پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔
پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمتِ عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔
Comments are closed.