راولپنڈی : افغانستان سے دہشت گردوں نےراکٹوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہوگیا جبکہ بچی سمیت 7بچے زخمی ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان سےراکٹ لغارائی سیکٹراورسراکائی ٹاپ باجوڑکی طرف 5راکٹ فائرکیے، جس سے متعدد بچے زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نےافغانستان کی حدودسےپاکستانی حدود میں 5راکٹ فائرکیے، راکٹ فائر کرنے کا مقصد شہریوں میں خوف وہراس پیدا کرنا ہے۔
The post افغانستان سے دہشت گردوں کاحملہ ، ایک بچہ شہید، 7بچے زخمی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.