بلوچستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 7 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ 4 فیصد رہی جبکہ اس وقت صوبے میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد82 ہے۔
محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 473 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 7 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کےفعال مریضوں کی تعداد میں مزید کمی رکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس وقت کورونا وائرس کےفعال کیسز کی تعداد82 رہ گئی ہے۔
ایک ہفتہ قبل یہ تعداد101تھی اور صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18 ہزار898 ہے،ان میں سے اب تک 18ہزار619افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد197 ہے۔
Comments are closed.