وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کہتے ہیں کہ پی ٹی سی ایل کی آمدن 6 ارب روپے تک لے جانا خوش آئند ہے اور اب پی ٹی سی ایل کا معیار اب بہتری کی طرف جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ملک میں مارچ سے اب تک ای کامرس میں اضافہ ہوا ہے۔
امین الحق نے کہا کہ ہمیں فائیو جی کے چیلجنز پر قابو پانے بارے بھی سوچنا ہوگا، فائیو جی پر اسپیکٹرم نیلامی میں چینلجز درپیش ہوں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سندھ، بلوچستان، فاٹا میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہیں۔
امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی توجہ سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر ہے۔
Comments are closed.