انسداد دہشت گردی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دو تفتیشی افسران کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیز بلوچ و دیگر گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، سابق ایم این اے شاہ جہان بلوچ و دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔
سماعت کے موقع پر ایک ملزم عبدالرحمن کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرادی گئی، عدالت نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی ۔
عدالت نے آئندہ سماعت میں تفتیشی افسر اور رینجر پراسیکیوٹر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ، تفتیشی افسر اور رینجرز پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے آئندہ سماعت پر تمام تفتیشی افسر کا بیان قلم بند ہونا ہے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد فریقین کے وکلاء کیس میں حتمی دلائل دیں گے۔
Comments are closed.