بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلین اوپن، دفاعی چیمپئن صوفیہ ایونٹ سے باہر

آسٹریلین اوپن میں پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، دفاعی چیمپئن امریکا کی صوفیہ کینن، ایسٹونیا کی کایا کینیپی کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

میلبرن میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ڈیفینڈنگ چیمپئن امریکا کی صوفیہ کنین کا سامنا ایسٹونیا کی کائیا کینیپی سے تھا،میچ میں امریکن پلئیر اپنے روایتی فارم سے بہت دور نظر آئیں اور اسٹونین پلئیر کے ہاتھوں چھ تین اور چھ دو سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

مینز ایونٹ میں روس کے آندرے روبلو نے تھیاگو مونٹیرو کو چھ چار، چھ چار اور سات چھ سے ہرا کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.