کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی حرمین کے قتل کے معاملے پر پولیس چیف نے 2 ٹیمیں بنادی ہیں۔
کراچی پولیس چیف نے بچی حرمین کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کےلیےڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر اور ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان کی سربراہی میں ٹیمیں بنائی ہیں۔
مقدس حیدر کی ٹیم میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عارب مہر اور ایس پی گڈاپ شامل ہیں ۔
کریم خان کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیم میں ایس ایس پی آئی یو عارف عزیز اور ایس پی اے وی سی سی معروف عثمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شاہ لطیف ٹاؤن میں منزل پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مِنی مارٹ میں لوٹ مار کرکے بھاگ رہے تھے۔
اسی دوران مارٹ میں تعینات سیکیورٹی گارڈز نے ان پر فائرنگ کی تو دوطرفہ فائرنگ کا شروع تبادلہ ہوگیا، اس اندھے تبادلے کی زد میں ماموں کے ساتھ بیٹھی 4 سالہ حرمین آگئی۔
Comments are closed.