وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت یہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں کل دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور کے پی الیکشن سے متعلق امور پر بات ہوگی۔
اس اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ وزیراعظم پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔
Comments are closed.