سرگودھا میں تاجر کو اغواء کرکے تاوان لینے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار حراست سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم ظفر تھانہ بھیرہ میں جسمانی ریمانڈ پر حراست میں تھا، غفلت کے مرتکب 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
آر پی او فیصل رانا کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کو 2 اہلکاروں کو عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کیا تھا، پولیس اہلکاروں نےایک ہفتہ قبل تاجر کو اغواء کرکے تاوان طلب کیا تھا۔
Comments are closed.