بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کا افغانستان کیلئے انسانی امداد پر سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی امداد پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو انسانی امداد سلامتی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ قرارداد ایک نازک وقت پر سامنے آئی ہے۔ افغان عوام کئی دہائیوں کے تنازعات کی وجہ سے بے پناہ نقصان اٹھا چکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.